غیر ملکی زر مبادلہ

غیر ملکی زر مبادلہ کی تجارت میں مارچ کے دوران 18 فیصد اضافہ

لندن (عکس آن لائن) ماہرین نے کہا ہے کہ غیر ملکی زر مبادلہ کی تجارت میں مارچ کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا،ماہ کے دوران فاریکس کی تجارت کا اوسط حجم 18 فیصد اضافے کے ساتھ 2.2 ٹریلین ڈالر یومیہ رہا جو ایک ریکارڈ ہے، اس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث زر مبادلہ کی تیزی سے منتقلی ہے۔

یہ بات فارن ایکسچینج مارکیٹ سے وابسطہ گروپ سی ایل ایس نے اپنی حالیہ جائزہ رپورٹ میں کہی۔گروپ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ کے دوران جہاں لاک ڈاؤن کی صورتحال رہی وہیں غیر ملکی زر مبادلہ کی منتقلی میں تیزی آئی جبکہ قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، ماہ کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کی تجارت کا حجم مارچ 2019 ء-04 کے مقابلے میں 18 فیصد بڑھ کر 2.2 ٹریلین ڈالر یومیہ تک پہنچ گیا جو کہ ریکارڈ ہے۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ڈالر کی طلب میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں