شفقت محمود

غلط مشورے دینے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں ،الیکشن جب بھی ہوں گے لڑیں گے’ شفقت محمود

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ موجودہ تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ میں ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کی جگہ نئے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، انتخابی مہم سوشل میڈیا پر زیادہ موثر ہوتی ہے جہانگیر ترین بیٹے کو نہیں جتوا سکے تھے ،غلط مشورے دینے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں ،الیکشن جب بھی ہوں گے لڑیں گے ،

مسائل کے حل کے لیے عدلیہ ، مقتدر اداروں سمیت سب کو مل کر بیٹھنا پڑے گا، آخری مصدقہ سروے میں تحریک انصاف کی مقبولیت قائم ہے ،نو مئی کے واقعہ کے بعد ووٹ بینک پرکچھ اثر پڑے گا مگر اتنا نہیں ، امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کرنے کے حوالہ سے کچھ نہیں جانتا البتہ بینظیر دور میں میں خود لابنگ کے لئے امریکہ گیا تھا ،پسند نہ بھی ہوں تو سپریم کورٹ کے فیصلے ماننے ہوں گے ، قومی ڈائیلاگ کے بغیر کوئی آپشن نہیں ،۔

ایک انٹر ویو میں شفقت محمود نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونے چاہئیںپھر پارٹی تیاری کرے گی ،ابھی تو حالات سب کے سامنے ہیں ،کافی مسائل ہیں ،پنجاب اسمبلی کے حوالہ سے تیاری ہو گئی تھی ،اب کافی لوگ جھوڑ گئے اب دوسروں کو ٹکٹ دیں گے جو پارٹی کے ساتھ رہیں گے ان کو ٹکٹ مل جائے گا باقی دیکھ لیں گے ،انتخابی مہم سوشل میڈیا کی وجہ سے زیادہ نہیں کرنا پڑے گی۔

پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے تحریک انصاف کے ووٹ بینک پر اثر پڑنے کے حوالے سے شفقت محمود نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہو گاکہ فرق نہیں پڑتا فرق پڑتا ہے لوگوں کا اپنا بھی ووٹ بینک ہے اس سے فرق پڑتا ہے جو الیکشن لڑتے ہیں ان کو الیکشن آرگنائز کرنے کا پتہ ہے ،آخری سروے تک ووٹ بینک قائم ہے جو جائیں گے ان کی جگہ اور آ جائیں گے کوئی جاتا ہے تو نئے لوگ آئیں گے ،آخری مصدقہ سروے میں تحریک انصاف کی مقبولیت قائم ہے ،نو مئی کے واقعات کے بعد ووٹ بینک میں کچھ فرق پڑے گا لیکن یہ زیادہ نہیں ہے ۔

ا نہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کے جانے کی وجہ سے بہتری ہو جائے غلط مشورے دینے والے بھی جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ جہانگیر ترین کو دیکھ لیں سارا زور لگا کر بیٹے کو نہیں جتوا سکے ،عمران اسماعیل نے ایک الیکشن پی ٹی آئی ٹکٹ کی وجہ سے جیتا ،فواد چودھری ،عامر کیانی جو جہانگیر ترین سے ملے ہیں ان میں سے کسی کا ووٹ بینک نہیں۔

امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے لابنگ فرم کے حوالہ سے کہا کہ میرے علم میں نہیں ،امریکہ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والوں نے کچھ کیا ہو تو علم نہیں ،جب پی پی میں تھا تو بینظیر نے مجھے لابنگ کے لیے امریکہ بھیجا تھا میں سینیٹر تھا اور گیا تھا یہ چیزیں ہمارے ملک تاریخ میں ہوتی ہیں شاید ہی کوئی جماعت ہو جس نے انٹرنیشنل لابنگ نہ کی ہو ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں