ڈاکٹر شہباز گل

غلامی کسی صورت قبول نہیں، شہباز گل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے راشد منہاس شہید کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ غلامی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ وفاداری کا اصول راشد منہاس شہید طے کر گئے تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ اگر زندگی دشمن کی قید و غلامی میں ہو گی تو اپنے ہاتھوں آپ زندگی ختم کر کے غلامی سے انکار کر دو، ان پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خوداپنے ہاتھ سے اپناخاتمہ کر دیا، غلامی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں