امریکا

غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کے انخلا کیلئے مدد کر رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا نے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کے انخلا کیلئے مدد کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھرڈ پارٹی کے ذریعے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کی کو شش کر رہے ہیں، نہیں چاہتے کہ کراس فائر میں عام شہری نشانہ بنیں۔

قبل ازیں وائٹ ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ محسوس ہوتا ہے غزہ میں حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کے پاس موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی ہونے والی ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات میں شامل لوگوں سے روز بات ہوتی ہے، یقین ہے کہ رہائی کا عمل شروع ہونے والا ہے لیکن میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں