پشاور(عکس آن لائن) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ غزہ کے لوگ 75 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عرب سر زمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے ، جس کے خاتمے کے لئے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں۔
مولانافضل الرحمن نے کہاکہ اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی ہے شاید امریکہ نے ایک سال میں بھی افغانستان پر نہیں کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیل نے انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے ، شہری عمارتوں سمیت ننھی معصوم جانوں کو مسل رہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے ، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،امریکہ اور یورپ جو انسانی حقوق کے علمبردار ممالک بھی بھیڑیوں شکل اختیار کئے ہوئے ہیں۔