انتونیو گوتریس

غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، انسانی بحران کا سنگین خطرہ ہے،انتونیو گوتریس

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ حماس کی بربریت کبھی بھی فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، غزہ کے لوگ بقا کی تلاش میں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کا سنگین خطرہ لاحق ہے، غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری جنگ بندی کی جائے۔ حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے وسیع علاقے ویران اور 80 فیصد آبادی بیگھرہوچکی ہے، غزہ میں خوراک،ایندھن، پانی اور ادویات کی کمی، بیماریوں کیخطریکا بھی سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں