چینی مندوب 

غزہ میں اس وقت فا ئر بندی کی اشد ضرورت ہے، چینی مندوب 

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ  میں چین کے مستقبل نمائندے جانگ جون نے  کہا ہے کہ اس وقت فائر بندی ، عام شہریوں کی حفاظت، جانوں کے بچاو اور  امدادی سامان کی فراہمی کی بحالی  کی اشد ضرورت ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 

سعودی عرب کے وفد کے مطالبے پر  سلامتی کونسل میں غزا  کی انسانی صورتحال پر  ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز پر سعودی عرب کے وفد کی اپیل پر سلامتی کونسل کے ارکان نے  فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

چینی نمائندے جانگ جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ غزا  کی صورتحال انسانی بحران ، اور یہاں تک  کہ انسانیت کا ایک بحران ہے۔پوری دنیا کو اس بحران کو فوری طور پر بند کرنے کے لئے آواز اٹھانی چاہیے۔سلامتی کونسل کو مٹھی بھر ممالک کی جانب سے رکاوٹوں کو دور کرکے ذمہ دارانہ اقدامات اختیار کرنے چاہیں تاکہ انصاف اور  امن کا تحفظ کیا جا سکے۔چین عالمی برادری کے ساتھ ملکر جلد از جلد فائر بندی ، فسلطین اور اسرائل کے  پرامن بقائے باہمی اور  مشرق وسطی میں دیرپا امن  و استحکام کے قیام کےلئے انتھک کوشش کرنے کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں