بینی گانٹز

غزہ میں ابھی تک مقاصد حاصل نہیں ہوئے، اسرائیل

تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیلی سکیورٹی حکومت کے وزیر بینی گانٹز نے اعلان کیاہے کہ اسرائیل نے ابھی تک غزہ کی پٹی کی جنگ میں اپنے اہداف حاصل نہیں کیے ہیں لیکن اسرائیل ان اہداف کو حاصل کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گانٹز نے کنیسٹ میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ہم غزہ میں حماس کی حکومت کی جگہ ایک متبادل حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ ایک فیصلہ کن مشن ہے جو غزہ میں جنگ کے دو مقاصد کے لیے ہے۔ ان میں اپنے یرغمالیوں کو واپس لانا اور حماس کی حکومتی اور فوجی صلاحیتوں کو کم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی سرحد سب سے بڑے چیلنج کا میدان ہے۔

ہم لبنان میں فیصلہ کن موڑ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔بینی گانٹز نے زور دیا کہ جو وزرا اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہیں ہماری سکیورٹی حکومت میں نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیل کی منی سکیورٹی حکومت میں 14 وزرا شامل ہیں جن میں قومی سلامتی کے وزیر بین گویر اور وزیر خزانہ سموٹریچ بھی شامل ہیں۔

یہ دونوں وزرا نیتن یاہو اور گانٹز کے ساتھ الزامات کا تبادلہ کرتے آ رہے ہیں۔ بین گویر نے اس سال کے آغاز میں گانٹز پر سات اکتوبر کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام تک لگا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں