مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہا ہے۔
اسرائیلی اخبار کو انٹرویومیں انہوں نے غزہ میں جاری جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ آپ کو جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔ آپ کو اسے ختم کرنا ہوگا، آپ کو اسے ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کہتا ہوں کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آپ دنیا کے ایک بڑے حصے کی حمایت کھو رہے ہیں۔
آپ بہت زیادہ حمایت کھو رہے ہیں۔ جنگ ختم ہونی چاہیے اور مشن کو پورا کرنا چاہیے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ حماس کے حملے کا کیا جواب دیتے ٹرمپ نے اخبار کو بتایا کہ میں بھی اسی طرح جواب دیتا جس طرح اسرائیل نے جواب دیا لیکن انہوں نے اس جنگ کے تاثر یا عوامی تصویر پر تشویش کا اظہار کیا جس میں اسرائیلی حملے غزہ کی پٹی کو زیادہ تر ملبے میں تبدیل کر دیا ہے۔