جوزپ بوریل

غزہ جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے، جوزپ بوریل

برسلز (عکس آن لائن)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی خوفناک صورتحال کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیانات میں انہوں نے غزہ میں بغیر کسی شرط کے شہریوں تک انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت صرف فوجی ذرائع سے نہیں دی جا سکتی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دو ریاستی حل ہی امن و سلامتی کا واحد راستہ ہے۔ یاد رہے قطر نے مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر چار قابل تجدید دنوں کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ کیا ہے۔ ان چار دنوں میں 50 اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے 150 فلسطینی رہا کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں