شیخ رشید

غریب وینٹی لیٹر پر ہے،سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آﺅٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،ہفتہ کو ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں،

زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں اگر آئی ایم ایف کا بیل آﺅٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، بجلی کا بل اورنہ ہی بچوں کی فیس ادا ہوسکتی ہے،غریب وینٹی لیٹر پر ہے،سیکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے،

مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے،ایک ایک دن قیمتی ہے،سب کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود لے لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں