فواد چوہدری

عید کی تاریخ ، فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے عید کی تاریخ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں عید الفطر24مئی کوہوگی ، تاہم رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید مناناچاہتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمعہ الوداع کے دن پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سے آگاہ کروں گا، یہ بھی بتاؤں گاکہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرانا چاہتی ہے ، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں