اردوان

عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں کرفیو ہوگا ، ترک صدر

انقرہ (عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر پورے ملک میں کرفیو نافذ ہوگا۔ صدر ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آٹھویں کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکی میں کورونا وائرس کے انسداد کی کوششیں ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں ، زیر علاج مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہو رہی ہے مگر کاروبار زندگی کی بحالی تک ملک میں ایک مرتب شدہ پروگرام کا اطلاق ہماری مجبوری ہے جس کے نتیجے میں قوی امکان ہے کہ مریضوں کی تعداد صفر ہو جائے گی۔

صدر نے مزید کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر ملک بھر میں کرفیو کا نفاذ ہوگا جبکہ سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ستمبر میں جبکہ مساجد میں نمازوں کے اجتماعات کو وضع کردہ قواعد کے تحت 29 مئی سے ادا کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں