علی زیدی

عورتوں پر لاٹھی چارج کرنا انتہائی افسوسناک ہے، علی زیدی

کراچی (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ عورتوں پر لاٹھی چارج کرنا انتہائی افسوسناک ہے، معاملے کو لسانیت کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے ٹنڈوالہ یار کی صورتحال پر اہم وڈیو بیان دیتے ہوئے عوام اور سیاسی کارکنان کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس کا فائدہ اٹھا کر ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، میری اپیل ہے کہ ہنگامہ آرائی سے گریز کریں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

علی زیدی نے کہا کہ عدالت کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ کون مجرم ہے اور کون ںے قصور، معاملے میں پولیس کا کردار انتہائی افسوسناک ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، عورتوں پر لاٹھی چارج کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اگلے ہفتے ٹنڈوالہ یار کا دورہ کروں گا، اگر دونوں جماعتیں چاہیں تو پی ٹی آئی صلح کروانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں