محمود خان اچکزئی

عوام کے منتخب نمائندوں کے آنے تک ملک کو حقیقی آزادی نہیں ملے گی، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی آزادی اسی وقت آئیگی جب عوام کے منتخب کردہ نمائندے آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں جب آئین کی بات ہوتی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ لڑائی ہمارے ساتھ ہے، پاکستان وسائل سے بھرا ہوا ہے لیکن ہم بھیک منگے بن گئے ہیں، ہر نعمتیں پاکستان میں ہیں لیکن پھر بھی ہم بھوکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کیلئے جرات کرنی ہوگئی، جس دن ہمارے آئین کو چھیڑا گیا، مارشل لا لگایا گیا اس وقت ہم سب کو باہر نکلنا ہوگا، ہمیں کوئی عہدہ نہیں چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سب سے مقبول لیڈر ہیں،انہیں رہا کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دیں، اگر وہ بھاگنے والے ہوئے تو بھاگ جائینگے ان کی جان بانی پی ٹی آئی سے چھوٹ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی آزادی اسی وقت آئیگی جب عوام کے منتخب کردہ نمائندے آئیں گے۔