فرخ حبیب

عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے، ان کو فکر صرف عمران خان کے خلاف مقدمات درج کروانے کی ہے، فرخ حبیب

لاہور ( عکس آن لا ئن)فیصل آباد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک آج ڈیفالٹ پر پہنچ گیا ہے، پبلک سروے اس حکومت کے خلاف آرہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آٹا، گھی، سبزیاں، چکن اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ ہوگیاان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے، ان کو فکر صرف عمران خان کے خلاف مقدمات درج کروانے اور انہیں ٹیکینکل بنیادوں پر نااہل کروانے کی کوششوں میں لگی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عام آدمی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی ناکام پالیسیوں اور نااہلی کو برداشت کر رہا ہے، مڈل کلاس طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ساڑھے 24 فیصد پر پہنچ چکی ہے، دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد پر تھی، حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کے لیے کوئی اجلاس کیا ہے؟ ملک میں صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ معیشت پر کل وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوبارہ حکومت آئی تو ہمارے پاس پورا پلان ہے کہ ملک کو معاشی چیلنجز سے کیسے نکالنا ہے۔

اعظم سواتی سے متعلق بات کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اعظم سواتی کی رہائی کو آج ہی یقینی بنایا جائے، ان کی رہائی میں کوئی ٹیکنیکل مسئلہ نہیں کھڑا کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ 75 سال کے بزرگ اعظم سواتی کے ساتھ یہ ہوا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں