سودا بازی

عوام کے حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی’ترجمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن )تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی، اپوزیشن اپنے مفادات کیلئے ڈیلی ویجز کی طرز پر سیاست کر رہی ہے جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرکے ترقی کا راستہ روکنا چاہتی ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں جلسے کی تاریخوں اور استعفوں کے فیصلے کو بار بار تبدیل کرتی ہیں جس سے یہ بات عیاں ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں عوام نے ملک دشمن ایجنڈے پر عمل اور ان کے عزائم کو تکمیل دینے والوں کو مسترد کردیا ہے لو گ مستحکم پاکستان چاہتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جب حکومت میں ہوتی ہیں تو انہیں دھاندلی نظر نہیں آتی اور جب الیکشن میں عوام انہیں مسترد کرتے ہیں تو یہ واویلا مچاتے ہیں ان کے بیانات ملک کے حق میں نہیں بلکہ غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں