اسد عمر

عوام کی زندگی بہتر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جلد ہر شعبے میں بہتری نظر آنا شروع ہوگی، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی بہتر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جلد ہر شعبے میں بہتری نظر آنا شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی صحت ہر پاکستانی شہری کا حق ہے، عوام کی زندگی بہتر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اصل انقلاب سوچ کا انقلاب ہے، ہمیں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی۔ عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔ انشا اللہ ہر شعبے میں بہتری نظر آنا شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا حقیقی معنوں میں صحت کا نظام تبدیل کر رہے ہیں، قدم بڑھا ڈاکٹر ظفر مرزا ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں