وزیراعلیٰ پنجاب

عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں جس میں اپنا ایجنڈا پورا کریں گے’وزیراعلیٰ پنجاب

سرگودھا(عکس آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں جس میں اپنا ایجنڈا پورا کریں گے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کو عوامی مسائل کے حل کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو بہتری کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل پولیس سسٹم لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے باتیں تو بہت بنائیں لیکن کام کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اقتدار کیلئے ملکی مفادات کو داء پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وزیراعلی نے کہا کہ اپوزیشن کی آہ و زاری بے وقت کی راگنی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے اور ایک بیانیہ نے اس اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ عوام باشعور ہیں اور انہوں نے چوروں کا شر انگیز بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں