شہبازگل

عوام کوماموں بنانے کی کوشش،جیکب آباد سول ہسپتال کی ذمہ داری سے انکاری، شہباز گل

اسلام آباد(عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہبازگل نے صوبائی وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ

کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر شاہ صاحب ! عوام کوماموں بنانے کی کوشش وہ کررہے ہیں .
جو جیکب آباد سول ہسپتال کی ذمہ داری لینے سے انکاری ہیں،

امتیازشیخ نے تو اس ہسپتال کوہی نان فنکشنل کہہ دیاتھاانکامطلب تھا سول ہسپتال فنکشنل نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگرہسپتال فنکشنل نہیں تووہاں مریض اورڈاکٹرزکیوں موجودتھے،

کیا جیکب آباد کے لوگ دوسرے اضلاع میں جاکرعلاج کرواتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ جیکب آباد میں کسی کودل کادورہ پڑے تو وہ گمبٹ میں لیورٹرانسپلانٹ کروالے؟

اگرجیکب آباد میں کوئی زخمی ہوجائے تو این آئی سی وی ڈی سے اینجیوگرافی کروالے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ سندھ کی حالت پرتوجہ دیں کررونا اورصحت پرکم از کم سیاست سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں