حیدر سلطان

عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لیا تو یہ وباء ہمارے گلے پڑ جائیگی‘ حید رسلطان

لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لیا تو یہ وباء ہمارے گلے پڑ جائے گی ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن اسے پھر بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ۔

ایک ویڈیو بیان میں حیدر سلطان نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔ ہمیں نہ صرف خود کو بلکہ اپنے گھر والوں کوبھی اس وائرس سے بچانا ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی گھر میں ایک شخص اس کا شکار ہو جائے تو پور ے خاندان کی زندگی مشکل میں پڑ جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم ایسی کسی صورتحال کا شکار ہونے سے پہلے ہی احتیاط کر لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں