مسرت جمشید

عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں، اب حل کرنے کا وقت ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور (عکس آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اب ہم سڑکوں پر عوام کے درمیان ہوں گے اور فیصلے صرف عوام کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے،

تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے اپنا عہد پورا کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں