شہباز گل

عوام میں شدید غم و غصہ ہے‘ شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام میں شدید غم و غصہ ہے‘مسجد نبوی میں نعرے بازی کی مذمت کرتے ہیں ‘کوئی شک نہیں مسجد کا احترام سب پر لازم ہے‘فارن آفس نے مریم اورنگزیب اور شہباز شریف کو پاکستان سے روانگی سے پہلے ہی وارننگ دے دی تھی کہ آپکے خلاف نعرے بازی ہو گی‘ابھی احتیاط کریں عوام سے دور رہیں ‘

اب گند مار لیا ہے تو کچھ احتیاط کر لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے گزشتہ روز ہوئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شک نہیں مسجد کا احترام سب پر لازم ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ پاکستانی فارن آفس نے مریم اورنگزیب اور شہباز شریف کو پاکستان سے روانگی سے پہلے ہی وارننگ دے دی تھی کہ آپکے خلاف نعرے بازی ہو گی۔انہوں نے لکھا کہ عوام میں شدید غم و غصہ ہے ابھی احتیاط کریں عوام سے دور رہیں اور اب گند مار لیا ہے تو کچھ احتیاط کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں