ڈاکٹر شاہد صد یق

عوام ملکی سالمیت و بقا کے کیلئے عمران خان ساتھ دیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( عکس آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوام ملکی سالمیت و بقا کے کیلئے عمران خان ساتھ دیں،عام انتخابات میں پنجاب سے مسلم لیگ(ن) کا صفا یاہو جا ئے گا عوام نااہل ٹو لے کو نشان عبر ت بنا دینگے، قوم عمران خان کواقتدار کے ایوانوں میں اور ڈاکوں چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی کامیاب سیا ست نے ملک لو ٹنے والے تمام سیا سی ڈرامے بازو ں کوایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کی سیا ست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے، پاکستانی قوم جا گ چکی ہے اسی خو ف سے پی ڈی ایم جماعتو ں کی نیند یں اڑ ی ہو ئی ہیں اور وہ مسلسل انتخابا ت سے فرار کے را ستے تلا ش کررہی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں ہو نے والے انتخابا ت سیا ست کا رخ تبد یل کر دینگے ان شا ء اللہ پوری قوم عمران خان کواعتماد کا ووٹ دیکر 70سا لو ں سے ملک لو ٹنے والو ں کی سیا ست کوہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں