اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام سے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور ضبط سامان کا 10 فیصد انعام پائیں۔فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اورذمہ داری ہے۔
ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈینینس عوام کو مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کے عزم کاواضح اظہارہے۔عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایسے عناصرکوآہنی ہاتھوں سے نمٹاجائےگا۔فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔
”ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آرڈیننس کےذریعےذخیرہ اندوزی سے نفع کمانےوالوں کوسزادی جائےگی۔ذخیرہ اندوزی پر3سال قیداورضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصدجرمانہ اداکرناہوگا۔یہ اقدام کرونا سے پیدا ہونےوالی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے کیا گیا ہے۔اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔