عوام دشمن منی بجٹ مسترد، ن لیگ حصہ دار نہیں بنے گی،مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر معاشی دہشتگردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا عوام دشمن منی بجٹ مسترد کرتے ہیں، ن لیگ عوام دشمنی میں حصہ دار نہیں بنے گی۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر معاشی دہشت گردی منظور نہیں، منی بجٹ لانا عمران خان کی نالائقی، تاریخی نااہلی کا ایک اور زندہ ثبوت ہے،

وزیراعظم کی حکومت ظلم کی حکومت بن چکی ہے، عوام کو منی بجٹ منظور نہیں، ایس آر او حکومت ایس آر او سے منی بجٹ منظور کرائے، پارلیمنٹ سے نہیں، عمران خان نے عوام دشمن منی بجٹ لانے کے لئے پھر نیب گردی شروع کر دی ؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا چئیرمین نیب نے رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن پر شہباز شریف کو نوٹس بھجوایا، بی آر ٹی کے 125 ارب کے کرپشن کے کھڈے پر کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا، 15 ماہ میں چئیرمین نیب کو صرف شہباز شریف کے عوامی منصوبے ہی نظر آئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں عوامی سہولت کا ہر منصوبہ کھنگالا جا رہا ہے، نیب نوٹس پہ سب سے پہلے مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور رہنما وں کا نام لکھا جاتا ہے، بی آر ٹی کیس میں 125 ارب کے کھڈے لیکن کوئی نوٹس نہیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں