شہباز گِل

عوام بغض عمران میں ہر حد پھلانگنے والے جعلسازوں کو پہچان لیں، شہباز گِل

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوام ان جعلسازوں کو پہچان لیں جو بغض عمران خان میں ہرحد پھلانگنے کے درپے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ جب عمران خان اسمارٹ لاک ڈائون کا کہہ رہے تھے تو یہ سب سخت ترین لاک ڈائون کے حامی تھے۔اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ آج جب کورونا وائرس دوسرے فیز میں مزید جان لیوا ہوچکا ہے تو یہ اپنے مفاد کے لیے عوام کی جان کے درپے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں