کمشنر گوجرانوالہ

عوامی مسائل کے حل اور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن گلزار حسین شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فورًا بعد ڈویژنل ہیڈز اور اضلاع کی کارکردگی کمشنرز کے ساتھ تعارفی اجلاس میں اپنی ترجیحات واضح کرتے ہو ئے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی وژن اور ایجنڈے کی تکمیل کے سلسلہ میں تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لاتے ہوئے دیرینہ عوامی مسائل کے حل اور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں

انہوںنے کہاکہ سرکاری افسران اور ملازمین کا فرض ہے کہ وہ ایمانداری ‘ خلوص نیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض کی بہترین ادائیگی کو شعار بنائیں انہوںنے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اغطم سلیمان خان کے وژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی ‘ سرکاری امو رکی ادائیگی مکمل شفافیت‘ لوگوں کو در پیش مسائل کا فوری حل ‘ اشیائے خورونوش کی مقرہ نرخوں پر دستیابی‘ قیمت ایپ پر درج کرائی جانے والی شکایات کا بلا تاخیر ازالہ اور ترقیاتی سر گرمیوں میں مزید تیزی ان کی بنیادی ترجیحات ہو ں گی جن پر پورے جو ش اور لگن سے عمل درآمد کرایا جائے گا کمشنر نے کہاکہ ڈینگی اور پولیو کا خاتمہ بھی اہم ترین قومی ٹاسک ہیں اور مطلوبہ نتائج کے حصول کےلئے ہم سب کو قومی سوچ اور جذبے کے ساتھ ان دونوں بیماریوں کو جڑ سے ختم کرناہو گا

انہو ںنے ڈپٹی کمشنرز پر زور دیاکہ وہ کلین اینڈ گرین پروگرام کا کامیابی کےلئے بھی بھر پور اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں اپنے اضلاع میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کے ساتھ صفائی ستھرائی کے معاملات میں بھی مزید بہتری لائیں کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیم ‘ صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری کے لئے ٹھوس اور نظر آنے والے نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنایا جائے گاجبکہ ڈویژن بھر میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل شفافیت اور مقررہ معیار کے مطابق دی گئی مدت کے اندر مکمل کرایاجائے گا تاکہ لوگوں کو روز گار کے بہتر مواقع ملنے کے ساتھ ان منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بھی بند ہو سکے انہوںنے کہا کہ محکموں کی کارکردگی میں فوری بہتری کےلئے جزا اور سزا کی حکمت عملی اپنائی جائے گی جس کے تحت محنتی اور ایماندارملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ستائش جبکہ حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والے کرپٹ اہل کاروں اور افسران کے خلاف ٹھو س اور بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا انہو ں نے اس عزم کابھی اظہار کیاکہ سابق کمشنر زاہد اختر زمان کی ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے کے سلسلہ میں بھی محکموںکو متحرک‘ فعال اور عوام دوست بناتے ہو ئے حکومتی اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائے گا

کمشنر نے اجلاس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دل جمعی ‘ خوف خدا اور عام آدمی کی خدمت کے جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے بلا خوف و خطر ایمانداری سے سر انجام دیں اور حکومت پنجاب کے ترقیاتی ایجنڈے کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کو ئی کسر نہ چھوڑیںانہو ںنے کہاکہ وہ خود بھی تر قیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کی فراہمی پر مامور محکموں کا اچانک دورہ کریں گے اور فنڈز میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف ٹھوس ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں