اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے درمیان ہونے والی ملاقات پر اہم سوالات کے جوابات مانگ لیے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر بلوم نے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز، اکنامکس آفیسر ڈگلس جانسٹن اور سیکیورٹی اتاشی مائیک ڈائمنڈ کے ہمراہ 5 ستمبر 2023 کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر پولیس حکام سے ملاقات کی، ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے اس ملاقات پر چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں،
کیا آپ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوں اور تشدد کے بار ے میں گفتگو کی ہے جسے آپ اور آپ کے غنڈے ایک پالیسی ٹول کے طور پر سرانجام دے رہے ہیں، پی ٹی ائی کے کارکنوں کو جبرا گمشدہ کیا جا رہا ہے وہ لاپتا ہے کیا اس ملاقات میں آپ نے پی ٹی آئی کی 21 خواتین قیدیوں کے بارے میں بات کی، جو کوٹ لکھپت جیل میں بے بنیاد الزامات کے تحت قید ہیں اور بار بار ان کی ضمانت سے انکار کیا جا رہا ہے، اس کا تعلق امریکی حکومت کی طرف سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے دی جانے والی رقم سے ہے، انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے اس حقیقت کی وضاحت کی جن لوگوں پر آپ نے پریس کانفرنس میں جھتے کی قیادت کرنے کا الزام لگایا تھا، آپ اور آپ کے ماتحتوں کو ان تمام لوگوں کو سلام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جو پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور ہیں، کیا آپ نے امریکی حکومت کی طرف سے پنجاب میں فرانزک لیب کے قیام کے لیے دی گئی رقم پر بات کی، وہ رقم جو سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی کوشش، کیس کے شواہد کو دبانے کے لیے استعمال کی گئی،
کیا آپ نے بغیر وارنٹ چھاپوں، پی ٹی آئی کارکنوں پر حملوں، ان کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور پولیس کے غنڈوں کی طرف سے قیمتی سامان کی چوری کی مثالیں دکھائیں، کیا آپ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے زمان پارک ہاس پر حملہ کرنے کے بعد اپنی پریس کانفرنسز دکھائیں، کیا آپ نے وضاحت کی کہ کس طرح آپ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 اگست 2023 کو بغیر کسی وارنٹ کے اغوا کیا، عمران خان کو عدالتی حکم ک باوجود اڈیالہ جیل کے بجائے اٹک جیل لے جایا گیا، کیا آپ نے اپنی اور اپنے دوسرے بدمعاش پنجاب پولیس آفیسرز کی پریس کانفرنسز کو دکھایا، جب آپ نے ظل شاہ کو قتل کرنے کے بعد قوم سے جھوٹ بولا، کیا آپ نے اس پر فخر کا اظہار کیا کہ آپ نے 9 مئی 2023 سے اب تک 5500 سے زیادہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بے ہودہ الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا ہے،
عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر بلوم کے لیے بھی چند سوالات ہیں، میٹنگ میں آپ کی میز پر بیٹھنے والی پنجاب پولیس اور پولیس خواتین میں سے ہر ایک کے پاس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، مجھے یقین ہے کہ کیپیٹل ہل کے لوگ اسے پڑھ کر خوش ہونگے اور تعریف کرینگے، یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے 1942 میں نازی جرمنی میں امریکی سفیر اپنی ٹیم کے ساتھ رچسزفرہر ایس ایس ہمیلر سے ان کے دفتر میں ملنے گئے، اور دوطرفہ سیکورٹی کے معاملات میں تعاون بڑھانے اور ‘پولیسنگ ایڈوانسمنٹ’ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔