شہباز شریف

عمران نیازی سرکاری عمارتوں پر حملوں کے” کنٹینر والے موڈ“میں آگئے، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سندھ ہاﺅس اور ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی سمیت سرکاری عمارتوں پر حملوں کے کنٹینر والے موڈ میں آگئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ ہاﺅس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے، حملے اعتراف ہے کہ عمران نیازی ہار چکے ہیں، ارکان قومی اسمبلی پر حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے عوام میں تصادم منفی، مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے، عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی سمیت سرکاری عمارتوں پر حملوں کے کنٹینر والے موڈ میں آگئے ہیں، اسمبلی میں آئین اور جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھر برسانا، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت لاقانونیت سے باز رہے، کسی سیاسی رہنمائ، کارکن یا سرکاری عمارات کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں