سعید غنی

عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گیا،سعید غنی

اسلام آ باد(نمائندہ عکس ) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم آخری بال لیکر عمران خان کو ڈھونڈتے رہے، عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر علی محمد خان عمران خان کی حکومت کی جانب سے واحد فرد تھے جو تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے موقع پر ایوان میں موجود تھے۔ علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آخری بال تک لڑ رہا ہے ہمارا کپتان۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے لکھا کہ کہاں اور کس سے؟ میدان میں تو نہیں تھا۔ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آخری بال لیکر صبح سے عمران خان کو ڈھونڈتے رہے لیکن آخری بال کھیلنے کا جھوٹا دعوی کرنے والا عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں