عمران عباس

عمران عباس نے سوشل میڈیا پر ماڈلنگ ، اداکاری کے آغاز کی تصویر شیئر کردیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)معروف اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر ماڈلنگ اور اداکاری کے آغاز کی تصاویر شیئر کردیں۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی نایاب تصویر شیئر کی جس میں وہ کالج کے نوجوان لڑکوں جیسے لگ رہے ہیں۔ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کسی تقریب کے دوران لی گئی ہے۔ عمران عباس نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ تصویر اْس وقت کی ہے جب میں لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس میں زیرِ تعلیم تھا’۔ اداکار نے کہا کہ ‘ان دنوں ہی میں نے ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا’۔ عمران عباس کے کالج کے دنوں کی تصویر دیکھ کر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے اداکار کی خوبصورتی کی تعریف کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں