مریم اورنگزیب

عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے بڑی سوچ کی اعلی مثال قائم کر رہے ہیں؟ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں بند کرکے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے بڑی سوچ کی اعلی مثال قائم کر رہے ہیں؟ عمران صاحب کس قانون کے تحت آپ نے انڈر ٹرائیل لوگوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے؟ عمران صاحب سیاسی مخالفین پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہونے کے غصے میں آپ نے ان کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا ہوا ہے عمران صاحب آپ کی بڑی سوچ مخالفین کو گالی دینا ، تضحیک کرنا اور عزتوں سے کھیلنا ہے ، لیکن یاد رکھیں عزت دینا اور لینا صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے سیاسی اسیران دہشت گرد، کلبھوشن، ابھینندن ہیں کہ انہیں عادی مجرموں، قاتلوں کے قید خانوں میں رکھا گیا ہے؟ ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم کے حواری چوروں، ڈاکووں، جھوٹوں، منی لانڈررز اور غنڈوں کا احتساب کب، کہاں اور کون کرے گا؟سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے آٹا، چینی ، سبزی، گوشت، روٹی ، دودھ اور دالیں سستی نہیں ہوں گی، انہوں نے کہا عمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے بے روزگاری ، غربت میں کمی اور ترقی کی شرح بڑھ نہیں جائے گی عمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے ایک سال میں تاریخی11000 ارب سے زائدکا قرض چھپ نہیں سکتاعمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے آپ کی نالائقی اور نالائقی چھپ نہیں سکتی سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، انہوں نے کہا سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے پشاور میٹرو مکمل نہیں ہوگی سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر نہیں مل سکتے عمران صاحب آپ کی بڑی سوچ نواز شریف اور شہباز شریف سے سیاسی انتقام سے شروع اور اسی پر ختم ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی بڑی سوچ مریم نواز کو بچوں سے نہ ملنے دینے سے شروع ہوکرڈاکٹر سے ملاقات پر پابندی پر ختم ہوجاتی ہے عمران صاحب آپ کی بڑی سوچ نواز شریف کا جیل میں اے سی، کھانا اور ٹی وی بند کرنے سے شروع اور اسی پر ختم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی بڑی سوچ رانا ثنااللہ پر 21 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنا کر اور ان کو سزائے موت کی چکی میں رکھنے سے شروع اور ختم ہوجاتی ہے عمران صاحب آپ کی بڑی سوچ حمزہ شہباز کا کھانا بند کرنے سے شروع اور اسی پر ختم ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی بڑی سوچ سعد رفیق ، سلمان رفیق ، شاہد خاقان عباسی ، مفتاع اسمائیل اور کامران مائیکل کو جیلوں میں ڈالنے سے شروع اور ختم ہوجاتی ہے عمران صاحب آپ نے جتنے سیاسی مخالفین کو بند کیا ہے، آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں