مریم اورنگزیب

عمران صاحب اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، مریم اورنگزیب

اسلا م آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ’نالج سٹی پلان‘ کی وڈیو ٹویٹ کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوے کہا ہے کہ عمران صاحب اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا عمران صاحب اب عوام آپ کے دعووں ، جھوٹوں، فریب اور دھوکہ میں نہیں آنے والے ۔عمران صاحب پلان تو آپ کا آئی ایم ایف جانے پہ خودکشی کرنے کا،ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر بھی دینے کا تھا ۔ عمران صاحب پلان تو آپ کا کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا بھی تھا پورے ملک کو بھکاری بنا دیا ۔ آپ کا تو وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانا بھی تھا اسکا کیا بنا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کا پلان تو سائیکل پروزیراعظم ہاوس جانا بھی تھا ۔عمران صاحب پلان تو آپ کا 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی۔

عمران صاحب آپ کے پلان کے مطابق خیبرپختونخوا میں 350 ڈیمز بننے تھے اور پورے ملک کو بجلی ملنا تھی۔عمران صاحب پلان تو آپ نے انڈے، کٹے، بکرے، مرغیاں اور بھینسیوں سے پاکستان کی معیشت کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا تھا۔عمران صاحب ساڑھے سات سال خیبرپختونخواہ اور اڑھائی سال آپ نے پاکستان کے عوام کو صرف دھوکہ دینے کے پلان پر عمل کیا ۔

عمران صاحب آپ کا صرف آٹا چینی چوری کا پلان مکمل ہوا ۔عمران صاحب آپ کا صرف بے نامی23 فارن فنڈنگ اکاونٹس سے پیسے منگوا کر ملک کے خلاف سازش کرنے کا پلان مکمل ہوا ۔عمران صاحب پلان تو آپ کا بی آر ٹی پشاور بنانے کا بھی تھا لیکن صرف 102 ارب ارب کے کھڈے کھودنے کا پلان مکمل ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں