عظمی بخاری

عمران خا ن کی ڈوبتی کشتی کو کندھا دینے کیلئے صرف خادمہ،چوہان اور شہباز گل ہی بچیں گے’عظمی بخاری

لاہور (عکس آن لائن ) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خا ن کی ڈوبتی کشتی کو کندھا دینے کیلئے صرف خادمہ،چوہان اور شہباز گل ہی بچیں گے۔

عظمی بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ خادمہ صاحبہ تھوڑا صبر کریں تبدیلی کا جنازہ بڑی دھوم ے نکالیں گے،شبلی فراز،فردوس عاشق،شہباز گل اور فیاض چوہان کی ڈیوٹی صرف پی ڈی ایم کے جلسے کے بندوں کی گنتی کرنا ہے، نالائقوں اگر اس عمر بھی گنتی ہی کرنی تھی تو سکول میں ریاضی کی کلاسز ٹھیک سے لے لینی تھیں،سب عجوبے اور کیڑے مکوڑے پی ڈی ایم کے جلسوں کے بعد دانہ چگنے آجاتے ہیں،ہمیں معلوم ہے ان حکومتی کیڑے مکوڑوں کو تنخواہیں اور مراعات اسی گندی سیاست کی ملتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مفت کی روٹیوں کے شیدائی دن رات نئے سازشی پلان کرنے کیلئے میٹنگز کرتے ہیں۔مہنگائی اور بیروزگاری نے عام آدمی کا جینا دو بھر کردیا ہے،ان نالائق حکمرانوں کی ہر میٹنگز میں ابھی بھی نوازشریف اور شہباز شریف ہی ڈس کس ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں