فواد چوہدری

عمران خان کے خلاف سازش کا کردارادا کرنے والے آج شرمندہ ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش کا کردارادا کرنے والے آج شرمندہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد حمزہ کواستعفی دے دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارسے چمٹے رہنے سے جمہوریت نہیں چلتی ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ تسلیم کر نے سے جمہوریت چلتی ہے، حکومت عوام کا فیصلہ تسلیم کریں اور سپریم کورٹ پر بوجھ نہ ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے عمران خان کو 5 سال کیلئے منتخب کیا تھا لیکن صرف چار روز وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا اس وقت فل کورٹ کرنے کی یاد نہیں آئی اور نہ قاسم سوری کی رولنگ پر انہیں فل بنچ کا خیال آیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور سپریم کورٹ کے بائیکاٹ کی اصطلاح پہلی بار آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہی ہے جس کے باعث آئینی بحران پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 186 والے کو اپوزیشن اور 179 والے کو حکومت دی گئی، اس تاریخی کیس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں