رانا تنویر حسین

عمران خان کے بہت سے ساتھی ہماری صف میں آچکے ‘رانا تنویر حسین

مریدکے( عکس آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے بہت سے ساتھی ہماری صف میں آچکے،پنجاب اسمبلی میں ہماری مطلوبہ تعداد پوری ہے اور وزیر اعلیٰ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا ۔مسلم لیگ (ن)کے نامزد ایم پی اے کے امیدوار چوہدری ارشد ورک ،لیگی رہنما حاجی صدیق شفاقت بھلر ،مسلم لیگ یوتھ کے رانا کاشف الرحمن کے ہمراہ تقریب سے خطاب کے بعد مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھی ،عمران خان کے بہت سے ساتھی ہماری صف میں آچکے ہیں اگلے ہفتے دیکھیں گے ۔پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب نہیں ہوگا ۔

مسلم لیگ (ن) کا وزیر اعلی بنے گا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز جنیوا کسی مشن پر نہیں گئے ممریم نواز کا تین گھنٹے گلے کا آپریشن ہوا ہے ،میاں نواز شریف کا بیٹی کیساتھ ہونا ضروری تھا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اکتوبر میں ہونگے ۔یہ سچ ہے کہ بہت مہنگائی ہے ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں ،انہوں نے پہلے ملک کا بیڑا غرق کیا اب خیبر پختونخواہ جو نو سو ارب کا مقروض ہوچکا ہے اور پنجاب کا بیڑا غرق کررہے ہیں جب یہ دونوں حکومتیں جائیں گی تو لوٹ مار تاریخی سامنے آئے گی ہم نے صوبائی حکومتوں سے کہا عوام کو ریلیف دیں مگر ناکام رہیں عوام کو آٹا سستی اشیا فراہم کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اگر آج نہ ہوتے تو ڈالر تین سو روپے کا ہوتا ڈالر کو بڑھنے سے انہوں روک رکھا ہے میاں شہباز شریف کی ٹیم معیشت ٹھیک کرنے میں دن رات لگی ہوائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں