عمران خان

عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت منظور

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے میں سابق وزیراعظم کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت کی درخواست منظور کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کرتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ عمران خان نے 10 مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا جسے عدالت نے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ ایف ایٹ کچہری عدالت میں پیشی کے موقع پر اسد عمر اور علی نواز اعوان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں