فرخ حبیب

عمران خان کی کوششوں سے اسلاموفوبیا کیخلاف 15 مارچ عالمی دن مقرر ہوا، فرخ حبیب

فاسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوششوں سے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف 15 مارچ عالمی دن مقرر ہوا۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان ہمیشہ نبی کریم ﷺ کے در پر عقیدت اور احترام میں بغیر جوتے کے ننگے پاں حاضر ہوئے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ عمران خان کی کوششوں سے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف 15 مارچ عالمی دن مقرر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں