عمران خان

عمران خان کی نا اہلی سے متعلق در درخواستوں پر سماعت (آج) ہو گی

لاہور(عکس آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج ( پیر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نا اہلی سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔فل بنچ عمران خان کی نا اہلی سے متعلق دو مختلف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نا اہلی سے متعلق درخواستوں پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ایڈووکیٹ آفاق احمد نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے جبکہ شہری جابر عباس خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں