احسن اقبال

عمران خان کی طرف سے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ریاست پر حملہ آور ہوکر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اسلام آباد اور لاہور میں دنگااور انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،

عمرن خان کے ایسے طرزعمل کی مثال کہیں نہیں ملتی ، جب انتہا پسندپر کارروائی کریں تو اس کے ردعمل میں روکنے کیلئے آواز اٹھائی جارتی ہے ، سچ بات یہ ہے کہ ہمارا نظام عدل ٹوٹٹا نظر آرہا ہے ، کسی مجسٹریٹ یا سول جج کی بات نہیں کرونگا ، عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ بھی عمران خان کے آگے بس نظر آتی ہیںِعمران خان عدالتوں سے من پسند فیصلے لیتا ہوا نظر آرہا ہے ، وکلاءکو اپنے موکل کیلئے وہی سہولیات ہونی چاہیے جو عمران خان کو ملتی ہیں، ملک میں قانون سب کیلئے برابر ہے ۔پیر کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر کوئی صبح عدالت پیشی پر نہ پہنچے اس کی ضمانت خارج ہوجائے تو جج صاحبان کو منتظر رہنا چاہیے ، عدالت کو رات آٹھ بجے تک کھلا رہنا چاہیے ، جب عدالت اٹھ بجے بلائے تو سائل کا پہنچناضروری ہے ،

عمران کان کیلئے عدلیہ فراخ دلی کا مظاہرہ کررہی ہے ، عدلیہ عوام کیلئے فراغ دلی کا مظاہرہ کرے ، ہمیں اپنی ضمانت کیلئے سالوں جیلوں میں لڑنا پڑا تھا ، لاڈلہ عدالت میں پیش نہ ہوا اور گاڑی میں حاضری لگادی جاتیہے ، احسن اقبال نے کہاکہ جو لوگ دہشتگردی کا تجربہ رکھتے ہیں، ان کو لایا گیا ، مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کی ہفتوں ضمانت نہیں ہوتی تھی ، نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نوازکو ضمانت کیلئے سالوں انتظار کرنا پڑا ، شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، خواجہ آصف اور سعد رفیق ضمانت کے منتظر ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ، ڈپٹی اسپیکر اور صدر سے آئین شکنی کرائی ، عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے ذریعے تحریک عدم اعتماد سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی ، ایسا غیر آئینی قدم جس میں ایک روز آئین وقانون کا اندھا بھی تسلیم نہیں کرسکتا ، عمران خان ایک بار پھر قومی اسمبلی میں حملہ آور ہوکر توڑ دیا ، سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کا قدم غیرآئینی قرار دیا ، عمران خان کا قومی اسمبلی سے ہر دفعہ کا اسمبلی توڑنے کا ریکارڈ موجود ہے

، اب عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی ہیٹ رک ی ہے ، عمران خان نے اپنی ضدکی وجہ سے دو صوبائی اسمبلیاں توڑدیں ، عمران خان نے اپنی پارٹی کے لوگ اور وزیراعلیٰ ایسا کرنے سے منع کرتے رہے ، عمران خان میں شہنشانیت مسلط ہے ، شہنشاہ صاحب نے فیصلہ کیا کہ خودکش بمبار بنکر اس نظام کو مفلوج کریں وہ نظام نہیں ٹوٹا ، اپ عمران خان کے پاس ایک ہی راست بچا کہ ملک میں ولولہ اور فساد پیدا کریں اب پاکستان عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے ، پاکستان دنیا سے اپنے اقتصادی روابطہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے ، ہم آئی ایم ایف سے معاہدہ دوبارہ بحال کررہے ہیں ، اس سے قبل جب معاہدہ کا آغاز ہوا تو عمران خان نے دونوں صوبائی حکومتوں سے آئی ایم ایف معاہدے کیں رکاو¿ٹ ڈالنے کی کوشش کی ، آئی ایم ایف کے معاملے میں بھارت نے کوشش کی ، جبکہ پاکستان میں عمران کاننے معاہدے کے بحالی کی مخالفت کی ، عمران خان دور بھارت معاہدے کے رکاوٹ میں ایک پیچ پر تھے ، عمران خان نے اپنے دور میں کشمیر کو سرینڈر کیا ، گزشتہ انتخابات میں آئی ایس سسٹم خراب کرکے ن لیگ کو ہرایا گیا ، عمران خان کو خصوصی کوشش کے ذریعے حکومت دی گئی ، عمران خان نے اقرار کیا کہ ایجنسیوں کے ذریعے اوہ حلیفوں کے ساتھ رکھتے تھے ، ان کے رویے سے تنگ آکر حلیوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں