اعتزاز احسن

عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں، اعتزاز احسن

حیدرآباد(عکس آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور فاروق ایچ نائیک نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آج 16 پٹیشنز فائل ہوئی ہیں، اقبال زیڈ احمد سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے عجیب ریفرنس فائل کیا ہے جس میں سارے بزنس مین ہیں، اعتراض لگایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس زیادہ دیا گیا، اگر سیل ٹیکس زیادہ بھی دیا گیا تو کیا بری بات ہے۔اعتزاز احسن نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں، حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی طبیعت بھی ٹھیک ہے، دونوں بھائی ملک سے باہر بھی چلے گئے اور پیسے بھی بچا گئے، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور وہاں یہ لوگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں