عمران خان

عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کیخلاف پر سماعت کل ہو گی

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دو مختلف انکوائریوں میں ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت ( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال درخواست پر سماعت کریں گے۔

عمران خان نے سائفر آڈیو لیک اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ فاضل عدالت نے دونوں انکوائریوں میں ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس معطل کر کے ایف آئی اے سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں