عمران خان

عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کی،

عمران خان کے وکلا نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی علالت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکے، ڈاکٹر نے ان کو 7دن کیلئے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے جونئر وکیل پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23مئی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں