عمران خان

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی۔جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ 12اپریل کو سماعت کرے گا، درخواست میں عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95میانوالی سے نااہل قرار دے چکا، الیکشن کمیشن نے 7دسمبر 2022ء کو قانونی کارروائی کا آغاز کیا اور 21اکتوبر 2022ء کو عمران خان کو نااہل قرار دیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے، نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر درخواست پر کارروائی نہیں کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں