شہروز سبزواری

عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے سپورٹ کرتا ہوں، وہ اقتدار میں واپس نہ آئیں ایسا ہوہی نہیں سکتا، شہروز سبزواری

کراچی(نمائندہ عکس) معروف اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں، اگر انسان میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو وہ عمران خان کو ہی فالو کرے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ ‘اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں اگر انسان میں غیرت نہیں تو وہ عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی فالو کرلے،

مدینہ کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘بہت لوگ جو عمران خان کے مخالف ہیں وہ بھی مان گئے ہیں کہ عمران خان اب مزید خطرناک ہیں کیونکہ اب وہ بہتر سیاست کریں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان اقتدار میں واپس نہ آئیں ایسا ہوہی نہیں سکتا، وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئیں گے، وہ سچے آدمی ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں