چودھری سرور

عمران خان کرپشن کیخلاف اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،گورنر پنجاب

لاہور(عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بریک لگانے کیلئے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کرپشن کیخلاف اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے ملاقات کی، جس میں ملکی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ، بلاتفر یق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے، (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی اور عوام حکومت کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے، بھارت سے پاکستان میں امن و استحکام برداشت نہیں ہو رہا، بھارت کی وجہ سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں، امن دشمنوں کے عزائم کو کس صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، دہشت گردی کیخلاف 22 کروڑ پاکستانی ایک پیج پر ہیں۔ صوبائی وزیر صمصام بخاری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی یافتہ اور خوشحال ہوگا، وفاقی اور پنجاب حکومت نے ایک عوام دوست بجٹ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں