فیصل جاوید

عمران خان کا اثاثہ محب وطن پاکستانی ہیں،فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اثاثہ محب وطن پاکستانی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ انہیں محب وطن پاکستانیوں کے پیسے ملک میں لانے سے تکلیف ہے، اور پاکستان کا پیسہ باہر لے جانے پر ناز ہے ، انکے اربوں کھربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک ہیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ جبکہ عمران خان کا اثاثہ محب وطن پاکستانی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں