عمر سرفراز چیمہ

عمران خان پر حملہ کرنے والے تین افراد تھے،تصدیق ہو گئی ہے ‘عمر سرفراز چیمہ

لاہور( عکس آن لائن) وزیراعلیٰ کے مشیرداخلہ و اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے تین افراد تھے ، مسلم لیگ(ن) والے ریکارڈ غائب کرانے اور آگ لگوانے کے ماہر ہیںاس لئے ہماری کوشش ہے جب تک پنجاب حکومت ہے ہم زیادہ سے زیادہ شواہد اکٹھے اور تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں تاکہ یہ محفوظ ہوسکیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایک حملہ آور نوید تھا جبکہ دوسرا اس یک سامنے والی عمارت اور تیسرا دائیں طرف تھا ،تیسرے حملہ آور والی عمارت سے30بور کے9خول ملے ہیں،

تینوں حملہ اوروں کے مختلف گنز سے 22خول ملے ہیں، یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور تین تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جب تک ہم حکومت میں ہیں زیادہ سے زیادہ ثبوت ریکارڈ پر لائیں، کوشش ہے جتنی جلدی ہوعمران خان پر حملہ کیس کا عبوری چالان عدالت جمع کروادیں، جتنے بھی ٹھوس شواہد ہیں وہ جلد عدالت میں جمع کروائیں گے، (ن) لیگ والے ریکارڈ چوری کرانے اورآگ لگانے کے ماہر ہیں ،چیزیں آن ریکارڈ لے آئیں تو پھر ان کے ثبوت کو بیگاڑنا مشکل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں