کراچی (نمائندہ عکس)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے چاروں صوبوں کی عوام بے یارومددگار دربدر پھر رہے ہیں، ملکی نگاہیں سیاسی قیادت پر ہے ، ہمیں سیاست کو بلا کر ان پر توجہ دینی ہوگی ، عمران خان پر اقتدار کا نشہ طاری ہے ، وہ سیاسی قیادت کے علاوہ پولیس فوج کے بعد عدلیہ کو بھی دھمکی دے رہا ہے ، عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ،
منگل کے روز اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے چاروں صوبوں میں بدترین تباہی پھیلی ہیں، اور عوام بے یارومددگار پھر رہے ہیں، ان کی نگاہیں ابھی سیاسی قیادت پر لگی ہے ہمیں اس وقت اختلافات بھلا کر عوام پر توجہ دینی ہوگی ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار کا نشتہ عمران خان کے لے ڈوبا ہے ، فوج اور سپاہی دہشتگردی کے خلاف اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ لیکن وہ سیاسی قیادت کے بعد فوج ، اداروں کے بعد اب ایک خاتون مجسٹریٹ کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے ، اور کہہ رہا ہے کہ مجھے پکڑ کر دکھاو¿ ، اب یہ عدلیہ پر ہے کہ یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ۔